ای پی ایل : مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ برابر

Published On 26 May,2023 06:03 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ ( ای پی ایل ) میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

ایمیکس سٹیڈیم برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ رہا۔

مانچسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول فل فوڈن نے میچ کے 25ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے واحد گول جولیو اینسیسو نے میچ کے 38ویں منٹ میں سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔

Advertisement