پاکستان نے ای سپورٹس میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Published On 29 May,2023 02:20 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ای سپورٹس میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا، ارسلان نے امریکا میں ہونے والے کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ای اسپورٹس ٹیکن 7 فائنل میں ارسلان نے جنوبی کورین پلیئر نی کو شکست دی، ارسلان ایش نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔