ہسپتال پر اسرائیلی حملہ: فٹبالر محمد صلاح بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ: فٹبالر محمد صلاح بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ پر اسرائیلی بربریت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے محمد صلاح کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں بات کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اسرائیلی حملوں میں بہت تشدد اور بے انتہا بربریت ہے، حماس اسرائیل تنازع میں شدت ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید

سٹار فٹبالر نے کہا ہے کہ تمام زندگیاں مقدس، ان کا تحفظ ہونا چاہیے اور قتل و غارت گری بند ہونی چاہیے، کئی خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں، اس وقت یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ فوری طور پر غزہ کیلئے انسانی امداد کی اجازت دی جائے، وہاں کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔

محمد صلاح نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ رات ہسپتال کے مناظر بھی دل دہلا دینے والے تھے، غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور دوائیوں کی ضرورت ہے، عالمی برادری آگے آئے اور معصوم لوگوں کے مزید قتل عام کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے، انسانیت کو ہی غالب آنا چاہیے۔