فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، قومی ٹیم آج تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ 2 میں سعودیہ سے مقابلہ کریگی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، قومی ٹیم آج تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ 2 میں سعودیہ سے مقابلہ کریگی

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر کے راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان شامل ہیں ، پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔

قومی فٹبال ٹیم کا پہلا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں 57 نمبر کی ٹیم سعودی عرب سے ہے، یہ میچ الحسا کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے راؤنڈ ون میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔