اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

ذرائع کے مطابق اعصام الحق 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل اصغر نواز 15میں سے 7 ووٹ لے سکے۔

کرنل ریٹائرڈ ضیا ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔