سٹٹگارٹ اوپن: آئیگا سویٹیک اورایماراڈو کانو نے ویمنز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

سٹٹگارٹ اوپن: آئیگا سویٹیک اورایماراڈو کانو نے ویمنز کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں برطانیہ کی ایماراڈو کانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں برطانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک سے ہوگا۔