پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

Published On 15 May,2024 10:43 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے کرغزستان کو 0-3 سے شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔

پاکستان نے مسلسل چار میچز جیت کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی ہے، کرغزستان کیخلاف پاکستان نے 18-25، 25-27، 25-27 سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل ایران کیخلاف کھیلے گا۔