اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2میں پاکستان سے مقابلے کیلئے سعودی عرب کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود بھی موجود تھے۔
سعودی فٹ بال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، سعودی فٹ بال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔