یوایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 13جون سے آغاز

Published On 11 June,2024 10:39 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک ) امریکی گالف ایسوسی ایشن (یو ایس جی اے ) کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 124 واں ایڈیشن 13جون سے امریکا میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، یہ ایک 72 ہولز پر کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ ہے جو پائن ہرسٹ شمالی کیرولینا میں 13 سے 16 جون تک شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، پی جی اے ایونٹ میں امریکی گالفر ونڈھم کلارک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

13جون سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔