لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی اہم کھلاڑی ملیکہ نور نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ملیکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔
ملیکہ نور نے مختلف ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 25 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2010 میں مالدیپ کیخلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔
ملیکہ نور نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیونکہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھی اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں۔