اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ایتھلیٹ فائقہ ریاض پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Published On 10 August,2024 10:57 pm

پیرس :(دنیا نیوز) پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ایتھلیٹ فائقہ ریاض پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

فائقہ ریاض نے پیرس اولمپکس میں 100 میٹر کی دوڑ میں شرکت کی تھی، فائقہ ریاض کے علاوہ پیرس اولمپکس میں شریک دیگر چھ ایتھلیٹس پاکستان واپس روانہ ہوچکے ہیں، پاکستان کا واحد گولڈ میڈل جیولن تھروور ارشد ندیم نے حاصل کیا تھا۔

چیف ڈی مشن محمد شفیق اور چیف میڈیکل آفیسر میثاق رضوی بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے، اختتامی تقریب کل رات پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے شروع ہوگی۔