ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اہل خانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔