کرسٹیانو رونالڈو 900 گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو 900 گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو نے اسٹاڈیو ڈا لوز میں میچ کے دوران اپنی ٹیم پرتگال کو کروشیا کے خلاف 34 ویں منٹ میں اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر کے 0-2 سے کامیابی دلوائی۔

39 سالہ کھلاڑی اس موقع پر خاصے جذباتی نظر آئے ، کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔