بھارت نے پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 17 September,2024 04:53 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیاون ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا، چین کی کوئی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

بھارت 2011، 2016 اور 2023 میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح تھے۔

فائنل سے قبل ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔