اسلام آباد: (دنیانیوز) ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے قومی ویمن ٹیم کو حکومت کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا۔
قومی ٹیم آج دوپہر اسلام آباد سے نیپال روانہ ہوگی، قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی، کھٹمنڈو پہنچے گی ۔
ساف ویمنز چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز بھارت کےخلاف 17 اکتوبر کو کرے گی ۔
بعد ازاں گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔
ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 میں ٹیم پاکستان کے دونوں میچ شام 4 بج کر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو اس ماہ ہونے والی ساف ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان کی فٹبال ٹیموں کو این او سی سے متعلق مسائل کا سامنا رہا ہے اور متعدد مرتبہ اس معاملے پر پی ایف ایف اور پی ایس بی آمنے سامنے آئے تاہم ماضی میں معاملات آخری لمحات میں حل ہوتے رہے تھے۔