پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان نے امریکا میں تاریخ رقم کردی

Published On 21 October,2024 02:54 pm

لاس ویگاس : (دنیانیوز) امریکا میں ہونیوالے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستانی تن ساز رمیز اِبراہیم خان نے تاریخ رقم کردی۔

لاس ویگاس میں ہونیوالے مسٹر یونیورس مقابلے میں رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ، انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔

رمیز اِبراہیم نے پرو کارڈ کیساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز اِبراہیم خان کاکہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکہ میں 44 ممالک کیساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا ، گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں ، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔