پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم انٹارکٹکا کی چوٹی ونسن سر کریں گے

Published On 16 November,2024 02:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم انٹارکٹکا کی چوٹی ونسن کو سر کریں گے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 16ہزار 500 فٹ بلند چوٹی سر کرنے دسمبر کے پہلے ہفتہ میں روانہ ہوں گے۔

کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ چوٹی ونسن پر کم سے کم درجہ حرارت منفی 80 سے 90 تک ہوتا ہے، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کر چکا ہوں، انٹارکٹکا جانا ہی بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوٹی ونسن سر کر کے پاکستان کا پرچم لہرانا چاہتا ہوں، دو سال سے اس مشن کی تیاری کر رہا ہوں، سکردو میں ونسن سر کرنے کی ٹریننگ کر رہا ہوں۔