میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے لیجنڈٹینس سٹار، سابق ومبلڈن اوپن چیمپئن نیل اینڈریو فریزر 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل اینڈریوفریزر نے 1960 میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ٹائٹل کے ساتھ ساتھ 1959 اور 1960 میں یو ایس نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا تب ٹینس ابھی ایک شوقیہ کھیل تھا۔
نیل اینڈریوفریزرنے 11 مینز ڈبلز اور پانچ مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلام ٹائٹلز بھی اپنے نام کئے اور 1959 میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں نمبرون بنے، نیل اینڈریوفریزر نے 24 سال میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرنے سے قبل ایک کھلاڑی کی حیثیت سے چار مرتبہ ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
ٹینس آسٹریلیا (ٹی اے) کا کہنا ہے کہ نیل اینڈریو فریزر آسٹریلوی ٹینس کا ایک حقیقی لیجنڈ تھا، جسے دنیا دیر تک یاد رکھے گی، ہم وطن ٹینس کھلاڑی راڈ لیور نے کہاکہ میں اپنے عزیز ساتھی اور ساتھی لیفٹی، نیل اینڈریو فریزر کے انتقال کا سن کر بہت افسردہ ہوں۔