چین میں اگلے ماہ ہونیوالی ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان

Published On 11 January,2025 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) چین میں اگلے ماہ ہونے والی ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی دستے کا اعلان کردیا گیا۔

نویں ایشین ونٹر گیمز 7 سے 14 فروری تک چین کے شہر ہربین میں ہوں گے جس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 6 رکنی دستے میں 2 ایتھلیٹس اور 4 آفیشلز شامل ہیں۔

محمد کریم الپائن سکیئنگ اور محمد شبیر کراس کنٹری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، محمد کریم کا ایونٹ 8 اور 9 فروری جبکہ شبیر کا ایونٹ 8 سے 12 فروری تک جاری رہے گا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری ایئرکموڈور اشعر جمیل کو شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد عباس بطور کوچ اور اسما اکرم بطور سیف گارڈ آفیشل دستے کے ساتھ ہوں گی۔

چین میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل رابعہ ناصر کو ایتھلیٹ اٹاچی مقرر کیا گیا ہے۔