چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، ٹیموں کے قیام کیلئے ہوٹلوں کی بکنگ شروع

Published On 11 January,2025 01:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، ٹیموں کے قیام کیلئے ہوٹلوں کی بکنگ شروع کر دی گئی۔

پی سی بی نے کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کر لیا، غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے سے شیڈول ہے، میگا ایونٹ سے قبل ٹیموں کے پریکٹس سیشنز ہوں گے، سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے پاکستان پہنچیں گی۔

افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ کی ٹیمیں فروری کے دوسرے ہفتے پاکستان آئیں گی۔