آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

Published On 21 May,2025 04:37 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

دنیا بھر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 368 بلین منٹس دیکھی گئی، 2025 میں ہونے والے ایونٹ نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ویورشپ لی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان تھا جو پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ تھا تاہم ایونٹ میں بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو یو اے ای پر رکھے گئے تھے جس کے سبب پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دبئی میں کھیلا گیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ہی ہوا تھا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔