ریاض: (ویب ڈیسک) برازیل کے سپرسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کلب الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمار نے الہلال سے راہیں جدا کیں ، فٹبالر برازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
فٹ بالر نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف 7 میچ کھیلے تھے۔
الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری کروائی جبکہ گزشتہ سال پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔
حالیہ خبروں کے مطابق نیمار اپنے ملک کے اس کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔