پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنلز کے ڈراز کا اعلان کر دیا

Published On 05 April,2025 10:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنلز کے ڈراز کا اعلان کر دیا۔

رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنل مقابلے اتوار کو لاہور میں ہوں گے، کوارٹر فائنل مقابلوں میں ملک کے نامور پہلوانوں کے درمیان جوڑ پڑیں گے۔

کوارٹر فائنلز میں پہلا مقابلہ محمد آصف اور محمد رمضان کے درمیان ہو گا، سیف اللہ خان کا محمد عدنان اور محمد طیب کا محمد گلزار سے جوڑ پڑے گا۔

آخری کوارٹر فائنل میں محمد عثمان اور طیب رضا اعوان میں مقابلہ ہوگا، رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنلز مئی کے آخر میں جبکہ رستم پاکستان فائنل مقابلہ جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔