جشن بہاراں ڈسٹرکٹ پولو کپ: شگر ریڈ نے شگر وائٹ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جشن بہاراں ڈسٹرکٹ پولو کپ: شگر ریڈ نے شگر وائٹ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے منعقد ہونے والے جش بہاراں پولو کپ 2025ء کے فائنل میں شگر ریڈ اور شگر وائٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چھ، چھ گول سے برابر رہا، گولڈن وقت میں شگر ریڈ نے گول کرکے کامیابی حاصل کی، مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچی۔