ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، ویرات کوہلی 4 سال بعد پھر نمبر ون بیٹر بن گئے

ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، ویرات کوہلی 4 سال بعد پھر نمبر ون بیٹر بن گئے

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی چار سال بعد ایک بار پھر ون ڈے بیٹرز میں نمبر ون پوزیشن پر آ گئے، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے، ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آل راؤنڈرز رینکنگ میں عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔