کراچی میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ سے اغوا کے بعد زیادتی

کراچی میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ سے اغوا کے بعد زیادتی

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار اور مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ گلشن معمار میں رہائشی عمارت کے فلیٹوں میں کام کرتی ہے، ملزم شاہی سردار بھی اسی عمارت کا رہائشی ہے۔

گلشن معمار میں ایک شخص نے گھریلو ملازمہ کو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، س متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم کے چھیڑنے پر اسے چپل دکھائی تو اس نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان سے عدم تعاون اور مقدمے کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گلشن معمار کو معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔