کرائم
خلاصہ
- سانگھڑ: (دنیا نیوز) عدالت نے والد کے قتل کے جرم میں بیٹے کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت کے مطابق مجرم پر قتل کا الزام ثابت ہو گیا، عدالت نے مجرم کو 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
فیصلے کے مطابق والد کے قتل کیس میں کامران علی شاہ کو سزائے موت، عدم ادائیگی پر مزید قید بھگتنا ہوگی۔
اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرم کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج غلام قادر تنیو نے کیس کا فیصلہ سنایا۔