کراچی: اے این ایف کی 2 کارروائیوں میں 55 کلوگرام منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اے این ایف کی 2  کارروائیوں میں 55 کلوگرام منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں کچلاک بائی پاس اور درہ گوٹھ، لسبیلہ کے علاقوں میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 50 کلوگرام کرسٹل ہیروئن جبکہ 5 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔