کراچی: نارتھ ناظم آباد فتح پارک میں تفریح کی غرض سے آیا بچہ پراسرار طور پر لاپتہ

Published On 14 January,2026 03:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ ناظم آباد فتح پارک میں تفریح کی غرض سے آیا بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کرلیا گیا، 4 سالہ انس11 جنوری اتوار کے روز فیملی پارک میں آیا تھا، چار سالہ انس اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے، خاندان کا ایک ہی شخص 12 سے 13 بچوں کو سیر کرانے پارک لایا تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پارک کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، بچے کی تلاش تیزی سے جاری ہے، امید ہے جلد کامیابی ملے گی۔