کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا کے اسلام آباد میں ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی سٹیڈیم آئے ہوئے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے خود سٹیڈیم کے گیٹ پر آ کر آسٹریلین ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچ دیکھا ۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نے گزشتہ سال نئے سرے سے تعمیر کئے گئے قذافی سٹیڈیم میں سہولیات، سٹیڈیم کی خوبصورتی اور یہاں کھچا کھچ بھرے تمام انکلوژرز میں موجود شائقین کے جوش و خروش کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے آج قذافی سٹیڈیم آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔