پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ بولر کی گیند ناک پر لگنے سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شایان زخمی ہو گئے، گیند لگنے کے بعد محمد شایان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ایکسرے رپورٹ میں ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں محمد شایان کی شرکت ممکن نہیں رہی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد شایان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔