جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے حساب سے تیاری کی ہے، کپتان فاطمہ ثنا

جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے حساب سے تیاری کی ہے، کپتان فاطمہ ثنا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مشغول ہے، قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹریننگ کیمپ میں فٹنس پر زیادہ کام ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں نیا ٹیلنٹ زیادہ ہے جس کا مقصد یہ ہے ورلڈ کپ کی بھی تیاری ہو سکے، گرلز کرکٹ لیگ بھی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔