آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا

آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا

پی سی بی ترجمان عامر میر نے کہا کہ پی سی بی بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستانی میڈیا کے گماشتے افسانے پھیلانے میں مصروف ہیں۔

عامر میر نے کہا کہ تھوڑا صبر اور، وقت واضح طور پر دکھائے گا کہ اصل میں کس نے دستک دی اور کس نے نہیں کی۔