سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم پی ایس ایل کی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کے صدر مقرر

سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم  پی ایس ایل کی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کے صدر مقرر

لاہور میں نجی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں وسیم اکرم کی بطور صدر نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا گیا، اس موقع پر سیالکوٹ سٹیلینز کے آفیشل لوگو کی بھی پہلی مرتبہ رونمائی کی گئی جسے شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

وسیم اکرم تقریب میں آن لائن شریک ہوئے اور ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ سٹالینز کو ایک مضبوط، منظم اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے اپنا تجربہ اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔