کھیل
خلاصہ
- کولمبو: (سید مدثر خوشنود) پاک۔بھارت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میچ نے کولمبو میں کرکٹ کے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، جہاں آر پریماداسا سٹیڈیم کی تمام پینتیس ہزار نشستیں میچ سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں بھی فروخت ہونے لگے، جہاں بعض ٹکٹ اصل قیمت سے تین سے چار گنا زیادہ نرخوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ سٹیڈیم کے اطراف بھی شائقین کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پاک۔بھارت مقابلہ عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث نہ صرف سری لنکا بلکہ دیگر ممالک سے بھی شائقین میچ دیکھنے کے لیے کولمبو پہنچ رہے ہیں، جس سے شہر میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے بڑے مقابلے خطے میں کرکٹ کی مقبولیت کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور کھیل کے ذریعے مثبت ماحول اور شائقین کے درمیان روابط کو فروغ ملتا ہے، جس سے عالمی سطح پر کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔