کھیل
خلاصہ
- نیودہلی:(دنیا نیوز) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کریں۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان کا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کر لیں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
سوریا کماریادیو نے کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پاکستان کے سپنرزاچھا کھیل رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی، یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں، پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے، اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔