بھارت سے شکست: سپرایٹ مرحلے کیلئے پاکستان کو آخری میچ جیتنا ہوگا

بھارت سے شکست: سپرایٹ مرحلے کیلئے پاکستان کو آخری میچ جیتنا ہوگا

پاکستان کو 61 رنز سے ہرانے کے بعد گروپ اے سے انڈیا سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے۔

بھارت کے خلاف اس بڑی شکست نے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

اس ہار کے نتیجے میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے کم ہو کر منفی 0.403 ہوگیا، جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ یو ایس اے (امریکا) سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔

امریکا نے چار میچز میں دو کامیابیاں حاصل کر کے 4 پوائنٹس بنا رکھے ہیں اور اس کا رن ریٹ 0.788 ہے۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔