کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔
بھارتی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نالائق اور جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے، ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے بندے کو سٹار بنایا ہے جو 10 اوورز بھی نہیں کرسکتا، ایسے لوگوں کو سٹار بناؤ گے تو یہی ہوگا۔
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) February 15, 2026
دوسری طرف قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام اور نوجوانوں کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا۔
شاہد آفریدی نے واضح طور پر کہا کہ اگر فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہو تو وہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کو بھی کچھ عرصے کیلئے باہر بٹھا کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں۔