ٹی 20 سپر 8مرحلہ: پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 213رنز کا ہدف دیدیا

ٹی 20 سپر 8مرحلہ:  پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 213رنز کا ہدف دیدیا

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، قومی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے کریز پر جم کر بیٹنگ کی اور کئی ریکارڈ بنا ئے۔

پاکستان بیٹر فخر زمان نے 84، صاحبزادہ فرحان نے 100رنز بنائے،اِسی طرح خواجہ نافع2، شاداب خان7 جب کہ محمد نواز اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 212رنز بنائے یوں سری لنکا کو جیت کیلئے 213رنز کا ٹارگٹ ملا۔

سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی، ورنہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

واضح ریے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا کو 147 رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنا ہوگا جب کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔