ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

کینڈی میں ہفتہ کو پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ ایونٹ میں بقا کی جنگ کے طور پر کھیلے گا جس میں نہ صرف گرین شرٹس کو فتح درکار ہے بلکہ اسے رن ریٹ کے لیے بھی ایک سخت چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کےلیے سری لنکا کو 65رنز سے ہرانا ہو گا اور بعد میں بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف 13اوور میں حاصل کرنا ہو گا۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں میزبان سری لنکا کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ سری لنکا کے بیٹر کوشال مینڈس کل پاکستان کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے۔ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے کوشال مینڈس 4 ہفتے کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔