کھیل
خلاصہ
- پشاور:( دنیا نیوز) 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہو گا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے دن لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور اور فیصل آباد کا سامنا کراچی وائٹس سے ہوگا،12 روزہ ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام سوا چار جب کہ دوسرا میچ رات سوا نو بجے شروع ہوگا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2026
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم پچاس لاکھ روپے انعامی رقم حاصل کرے گی، رنرز اپ ٹیم پچیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی، ٹورنامنٹ کے تمام 23 میچز پی ٹی وی سپورٹس، جیو سپر، اے سپورٹس اور فاسٹ سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
مزید برآں فینز ٹیپ میڈ پر میچز کی لائیو سٹریم بھی دیکھ سکتے ہیں، بیرون ملک فینز پی سی بی یو ٹیوب چینل پر ٹورنامنٹ لائیو دیکھ سکیں گے۔