ٹانک: دہشتگردوں کا تنگی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، ایک پولیس اہلکار زخمی

ٹانک: دہشتگردوں کا تنگی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، ایک پولیس اہلکار زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تنگی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس اور فوج کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے مارٹر گولے اور 16کلو وزنی بارودی مواد اپنے قبضے میں لے لیا، ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی سند دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔