پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں شکست کا سامنا

پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں شکست کا سامنا

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا ولید نے کیا۔

شکست کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔