پاک فضائیہ نے نیوی کو ہرا کر نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاک فضائیہ نے نیوی کو ہرا کر نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی

میچ کے آغاز میں پاکستان نیوی نے پہلا سیٹ 16-25 سے اپنے نام کیا، تاہم پاک فضائیہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس 21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیت کر کامیابی سمیٹ لی۔

پاک فضائیہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی، سیمی فائنل میں ٹیم نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

18 سے 23 مئی 2026 تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 16 بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے کپتان چیف ٹیکنیشن فہد رضا کو فائنل اور پورے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ چیف ٹیکنیشن آفاق خان کو بہترین آؤٹ سائیڈ ہٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ کامیابی پاک فضائیہ کی اعلیٰ کارکردگی، مضبوط ٹیم ورک اور کھیل کے میدان میں بہترین روایات سے وابستگی کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔