پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

آسٹریلین ٹیم تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اگلے دو میچز لاہور میں ہوں گے، دوسرا میچ دو جون  اور تیسرا میچ 4 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی، مہمان ٹیم نے مچل مارش کی جگہ کوپر کونولی کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔