کھیل
خلاصہ
- میکسیکو: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
سٹیڈیو مونٹیری میں کھیلے گئے میچ میں سویڈش ٹیم نے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور شاندار ٹیم ورک کی بدولت یکطرفہ کامیابی اپنے نام کی۔
تیونس کی جانب سے میچ کا واحد گول عمر ریکک نے 43ویں منٹ میں سکور کیا۔
سویڈن کے یاسین آئری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ان کے علاوہ الیکسینڈر لائسک، وکٹر گیوکیرس اور متیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کرکے سویڈن کی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔
سویڈن کی شاندار جیت کے بعد ٹیم نے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے جبکہ تیونس کو اگلے میچز میں واپسی کے لیے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔