پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ

سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا، خفیہ رکھا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر ٹریک میں دیے جانے والے کنٹریکٹس کو منظرِ عام پر نہیں لایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی تقسیم سلیکشن کا معاملہ ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف شرائط بھی رکھی گئی ہیں، کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو ان کے ٹریک کے لحاظ سے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کے 5 اور لسٹ اے کے میچز 10 تک رکھنے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل اسائمنٹ نہ ہونے پر بھی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنے کا کہہ دیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیلنے کے لیے اہل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ٹریک کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔