محمد عامرنوٹنگھم شائر میں بطور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہوگئے

محمد عامرنوٹنگھم شائر میں بطور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہوگئے

نوٹنگھم شائر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عامر کے ساتھ ویٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے مختصر مدتی معاہدہ کیا گیا ہے، کلب انتظامیہ نے محمد عامر کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا تجربہ ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

برطانوی پاسپورٹ رکھنے کے باعث محمد عامر کو اوورسیز پلیئر شمار نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد عامر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویٹالٹی بلاسٹ کے لیے نوٹنگھم شائر کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوٹنگھم شائر کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور وہ اس تاریخی کلب کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہیں۔