انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے 164 رنز کا ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈینی وائٹ 89 اور صوفیہ ڈنکلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہیں، اس کے ساتھ ہی گروپ بی سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔