کھیل
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ ٹیسٹ میچ کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
35 سالہ آل راؤنڈر 2022 سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، انہوں نے آج ٹرینٹ برج کے ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
بین اسٹوکس اس وقت اپنے کیریئر کا 122 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران 114 ایک روزہ (ون ڈے) اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے، جبکہ 2019 میں انگلینڈ کی تاریخی ورلڈ کپ فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
بین اسٹوکس کو جدید دور کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ، مؤثر باؤلنگ اور شاندار قیادت کے ذریعے انگلینڈ کرکٹ کو کئی یادگار کامیابیاں دلائیں۔